باچا خان ائیرپورٹ، کروڑوں روپے کی منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

Jan 22, 2021 | 15:40:PM
باچا خان ائیرپورٹ، کروڑوں روپے کی منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاورباچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسافرنجی ایئرلائین کی پروازای کے 637 سے دبئی جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسافرنجی ایئرلائین کی پروازای کے 637 سے دبئی جارہا تھا، سامان سے 3800 گرام آئس منشیات برآمد کی گئی۔

واضح ر ہے کہ اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کے ساتھ ائیر پورٹ آئے دو افراد بشمول ایک نجی کورئیر کمپنی اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔