خیبرپختونخوا حکومت کو رمضان کا چاند کتنے میں پڑا؟ حقائق سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کا 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا ہے
پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کئے۔ ہر مہینے یہ اہم مذہبی سرگرمی کسی نہ کسی شہر مین ہوتی ہے جہاں صوبائی حکومتین اس کا خرچ خوش دلی سے برداشت کرتی ہیں۔ اس مہینے رمضان کا مبارک مہینہ آغاز ہونے کے لئے اہم شہادتیں خیبر پختونخوا سے آنے کی توقع تھی، مرکزی روئیت ہلال کمیٹی نے اہم اجلاس پشاور مین کیا۔ اس اجلاس پر جو خرچ آیا، اس کی تفصیل خیبر پختونخوا کی سہیل آفریدی حکومت نے میڈیا کو "لیک" کر دی۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
خیبر پختونخوا کی حکومت کے "ذرائع" نے انکشاف کیا ہے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا پشاور مین جو اجلاس ہوا اس پر 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ یہ رقم خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو کابینہ کے اجلاس کا جو ایجنڈا تیار کرلیا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس وغیرہ کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔
پشاور میں سہیل آفریدی کی کابینہ کے 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی مںظوری کابینہ دے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے برے ریکارڈز کی فہرست میں بھارت کی ایک اور انٹری ، 5 میں سے 4 پوزیشنز پر قبضہ
صوبائی کابینہ ایجنڈے میں گندم ذخیرہ کرنے کی پالیسی اور خواتین ہراسانی قانون میں ترامیم بھی شامل ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈی آئی خان موٹروے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اسی طرح رمضان سپورٹ پروگرام، اقلیتی طالب علموں کے لیے خصوصی فنڈزکی مظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔