جامشورو: 29 فروری کو ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان

Feb 22, 2024 | 00:02:AM
جامشورو: 29 فروری کو ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالکریم جمالی) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورو نے ضلع بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 772 واں سالانہ عرس مبارک جمعرات سے سہون شریف میں شروع ہو گا، ضلعی انتظامیہ جامشورو نے 29 فروری بروز جمعرات ضلع بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا، ڈپٹی کمشنر جامشورو علی ذوالفقار میمن کی جانب سے عام تعطیلات کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس کیس؛ اہم عہدیداروں کو طلب کر لیا گیا

ڈی سی جامشورو کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حضرت قلندر لعل شہباز رح کے عرس کے پہلے روز 29  فروری کو ضلع بھر میں چھٹی ہو گی، تمام تعلیمی ادارے عرس کے پہلے روز جمعرات 29 فروری کو بند رہیں گے، جامع سندھ جامشورو، مہران یونیورسٹی اور لمس میں بھی 29 فروری کو چھٹی ہو گی۔