انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، قومی ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

Feb 22, 2023 | 12:58:PM
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، قومی ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
کیپشن: چار میں سے تین میچز ہارنے کے بعد ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سفرختم ہوگیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 114 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 213 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے نیٹ برنٹ نے عمدہ کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 81 رنز بنائے، اُن کی اننگز میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل تھے، اوپنر ڈینی ویٹ نے 59 رنز اسکور کیے، ایمی جونز نے 47 رنز جوڑے۔

 پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈرا نے ایک وکٹ لے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز بُری طرح ناکام رہیں اور 9 وکٹ پر صرف 99 رنز بناسکیں، طوبیٰ حسن نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔

 چار میں سے تین میچز ہارنے کے بعد ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا سفرختم ہوگیا۔