دورہ پاکستان ، آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا

Feb 22, 2022 | 09:18:AM
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ، دورہ پاکسان
کیپشن: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے کیلئے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈمیں  شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بہرنڈورف، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، بین میک ڈرموٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو سوفٹ ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپاشامل ہوں گے  ۔

ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مچ اسٹارک اور گلین میکسویل اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر اور جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف 3 مارچ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹوں پر مشتمل سیریز چار مارچ سے شروع ہوگی جو اکیس مارچ تک کھیلی جائیگی ۔پہلاٹیسٹ راولپنڈی میں 4-8 مارچ کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12-16 مارچ کے درمیان کراچی میں اور تیسرا ٹیسٹ 21-25 مارچ تک لاہور میں کھیلاجائیگا۔
جبکہ تین ون ڈے کی سیریز راولپنڈی میں ہی کھیلی جائیگی جس میں باالترتیب 29 مارچ،31 مارچ اور 2 اپریل کوون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ۔جبکہ 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلاجائیگا
یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کے حارث رﺅف نے کیچ ڈراپ کرنے پرساتھی کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا