لاہور قلندرز کے حارث رﺅف نے کیچ ڈراپ کرنے پرساتھی کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا

Feb 21, 2022 | 21:56:PM
لاہور قلندرز، حارث رئوف، کامران غلام، نامناسب رویہ، تنقید کی زد،
کیپشن: حارث رئوف ساتھی کھلاڑی کو دھکا دیتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیون کے آخری لیگ میچ میں لاہور قلندرز کے حارث رﺅف نے کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کے دوران دوسرے اوور کی دوسری گیند پر کامران غلام نے بلے باز کا آسان کیچ ڈراپ کردیا اور شرمندہ ہونے کے بجائے ہنستے رہے۔اسی اوور کی پانچویں گیند پر حارث رﺅف نے بلے باز کو دوبارہ کیچ آﺅٹ کرادیا۔ سیلیبریشن کے دوران جب کامران غلام حارث رﺅف کو مبارکباد دینے آئے تو انہوں نے کامران کو تھپڑ ماردیا۔حارث رﺅف کے تھپڑ مارنے پر انہیں 6 ماہ سے 2 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا