بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں: سعد رفیق

Dec 22, 2025 | 19:23:PM
بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں: سعد رفیق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا ماڈل مقامی ہونا چاہیے، مغربی نہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ خیر کی قوتوں کے ساتھ نیٹ ورک بنائیں، اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی ہونی چاہئے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ہم اقتدار میں آتے ہیں یا لڑتے ہیں، بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری