نارنگ منڈی میں شدید دھند میں ریس لگاتے ہوئے 2 بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(یاسر عرفات )نارنگ منڈی میں شدید دھند میں ریس لگاتے ہوئے 2 بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں،تیز رفتار بس بےقابو ہوکر الٹ گئی، دوسری بس کھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 15مسافر زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی روڈ پر تیز رفتار بس الٹ گئی، جس سے 15 مسافر زخمی ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:شیروں کی رہائشی علاقے میں انٹری، شہری گھروں میں محصور
عینی شاہدین کے مطابق دو بسیں ریس لگا رہی تھی، ایک بس سامنے کھمبے سے ٹکرا گئی۔
زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔