نئے سال پر اپنے پیاروں کو دیئے جانے والے گفٹ کیسے پیک کریں ؟دلچسپ طریقے جانیئے

Dec 22, 2023 | 14:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)نیا سال ،نئی امیدیں ،نئی خوشیاں، نئی اُمنگیں لیے آنے کو ہے ،ایسے میں اپنے پیاروں کو نت نئے انداز میں تحفے تحائف دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔

ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا تحفہ دوسروں سے منفرد ہو اور اسی خواہش میں ہم سینکڑوں سے لاکھوں روپے تک خرچ کر دیتے ہیں اگر آپ کے تحفے کی پریزنٹیشن  اچھی نہیں ہو گی تو وہ دوسروں کی نسبت اپن قدر کھو دے گئے ، یہی وجہ ہے کہ دکاندار  آپ سے تحفے کے علاوہ  اس کی پیکنگ اور نمائش کی الگ سے اور کافی بھارتی قیمت موصول کرتے ہیں ، لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ آپ خود ہی اپنا گفٹ پیک کرنا سیکھ جائیں اور وہ بھی ایسے طریقے کہ دیکھنے والا آپ کا تحفے دیکھنے کے بجائے اس کی پیکنگ اور نمائش پر دل ہار دے ۔

سوشل میڈیا پر  زندگی سے متعلق چھوٹی چھوٹی چیزوں کو لیکر کچھ تخلیق کار اپنی ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جن میں سے بعض اوقات کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر آپ اپنی آنکھوں پر ہی یقین نہیں کر پاتے ، جیسے کہ یہ ویڈیو جس میں ایک شخص انتہائی سادھے انداز میں آپ کو  بہت ہی منفرد انداز میں گفٹ پیک کرنا سیکھا رہا ہے ۔