ملائیشیا میں  بدترین سیلاب سے تباہی ۔ ۔ 27 افراد ہلاک ،70 ہزار بے گھر

Dec 22, 2021 | 17:48:PM
ملائیشیا میں  بدترین سیلاب
کیپشن: ملائیشیا میں  بدترین سیلاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا میں  بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔ 27 افراد ہلاک اور 70 ہزار بے گھر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  غیر ملکی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  کہ ملائیشیا کی جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ دیا۔  

 یہ بھی پڑھیں:جنوری میں لاک ڈائون کا امکان۔۔

 رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر سکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 20 افراد ہلاک ہوئے۔  ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: گھبرانا نہیں ۔۔امریکی صدرجوبائیڈن کی عوام سے اپیل