شہباز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ کی ملاقات، حلقہNA 66 میں پارٹی فیصلے کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف سے چیمہ برادران ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ کی ملاقات، قومی اسمبلی کے حلقہNA 66 کے ضمنی انتخاب کے حوالے تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ نے ملاقات کی ، جس میں گوجرانوالہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر NA 66 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے چیمہ برادران کا پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ا نہوں نے پارٹی کے نامزد امیدوار کا ساتھ دینے کی پارٹی کو یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چوہدری عابد رضا، انجینئر خرم دستگیر اور مدثر قیوم ناہرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادعورت بن کر چھوٹے بچوں کو پھنسا کر نازیبا مواد حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار