ملتان؛بھابھی کا موبائل ہیک کرکے فحش مواد پھیلانے والی خاتون گرفتار
کیپشن: گرفتارملزمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان بابر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھابھی کا موبائل ہیک کرکے فحش مواد پھیلانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا اور عدالت سے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
این سی سی آئی اے ملتان کے مطابق خاتون نے بھابھی کا موبائل ہیک کر کے فحش مواد پھیلایا،ملزمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی حقیقی بہن نکلی،خاتون کو گرفتارکرکے عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمہ نے متاثرہ خاتون کی کردار کشی کی کوشش کی،غیر قانونی رسائی اور مواد کی ترسیل پر کارروائی شروع کردی ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی