ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Aug 22, 2025 | 19:55:PM
ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو ، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ اکثر مقا مات پربارش جبکہ شام /رات میں بالا ئی اضلا ع میں موسلادھار /شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب /مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور،قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ ،نارووال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ شام/رات میں میانوالی، بھکر،خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ،ساہیوال،بہاولپور، بہاولنگر ، ملتان ، راجن پوراورڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/مرطوب رہنے کا امکان ۔تاہم شام /رات میں تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، مٹھی اوربدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود/مرطوب رہنے کا امکان  ہے۔تاہم شام/رات میں بارکھان، ژوب،موسیٰ خیل، کوئٹہ،زیارت، لورالائی، سبی، قلات،لسبیلہ اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔تاہم شام/ رات کے اوقات میں میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

انتباہ:

23 (شام/رات) سے 24اگست کے دوران

* شدید موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر ، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری ، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

* شدید بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ ، فیصل آباد سرگودھا ،پشاور ، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔

  • شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
  • یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: