ٹرائی نیشن سیریز ایشیا کپ سے پہلے مدد گار ثابت ہو گی،شاہین شاہ آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم تیاری بہت کر رہے ہیں،ٹرائی نیشن سیریز ایشیا کپ سے پہلے مدد گار ثابت ہو گی۔
شاہین آفریدی کادبئی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،ہماری ٹیم کی تیاری اچھی اور نوجوانوں پر مشتمل ٹیم ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پہلے کبھی ہماری ٹیم اتنی جلدی کسی وینیو پر نہیں گئی،اس وینیو اور ٹرئی نیشن کا فائدہ ہو گا۔
قومی فاسٹ بولر کاکہناتھا کہ ہمارے پاس وقت ہے کہ ہم اس کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو جائیں،ان کاکہناتھا کہ باہر سے ہی اختلاف کی باتیں سنتے ہیں ٹیم میں اتحاد موجود ہے،فیملی میں بھی چھوٹے بڑے مسائل ہو جاتے ہیں۔باہر کی باتیں ہمارے بس میں نہیں، سب کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کاکہناتھا کہ میں بابر اور رضوان سے جوان ہوں،رضوان اور بابر ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں،نئے لڑکے بھی ہمارے کھلاڑی ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی