9مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تمام کارڈ اور تحریکیں ناکام ،اب حساب دینے کا وقت ہے:عظمیٰ بخاری

Aug 22, 2025 | 12:50:PM
9مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تمام کارڈ اور تحریکیں ناکام ،اب حساب دینے کا وقت ہے:عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے اور کرانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک ناکام بغاوت تھی جس کے تمام شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادھے میں نہیں چھپ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست پر چڑھائی اور شہداء کے مجسمے جلا کر کون سی قوم کی خدمت کی گئی؟

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نو مئی کے حملوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی، اب اس ناکام بغاوت کے کردار انتقامی سیاست کا نام دے کر مظلوم نہیں بن سکتے، قوم نو مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ کی تاریخ کا اعلان

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مقبولیت تو فرعون اور شیطان کی بھی بہت ہے لیکن وہ فرشتے نہیں بن سکتے، نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تمام کارڈ اور تحریکیں ناکام ہوگئی ہیں، اب اس کا اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے۔