جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ کی تاریخ کا اعلان

Aug 22, 2025 | 12:39:PM
جان سینا کے کیریئر کی آخری فائٹ کی تاریخ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریکارڈ 17 بار کے چیمپئن جان سینا کے ریسلنگ کیریئر کی آخری فائٹ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

یہ اعلان ڈبلیو ڈبلیو ای اور این بی سی کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم، پی کاک کے درمیان ایک نئے معاہدے کے بعد کیا گیا۔

معاہدے کے تحت اب ہفتہ کی رات کا مین ایونٹ سال میں چار بار نشر  کیا جائے گا۔

اگلے دو سپیشل ایونٹ یکم نومبر اور 13 دسمبر کو شیڈول ہیں، 13 دسمبر کے ایونٹ میں جان سینا  آخری مرتبہ رنگ میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ جان سینا نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 2025 رنگ میں ان کا آخری سال ہوگا۔