امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بندکر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بندکردیئے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورکر ویزا کا اجراء فوری طور پر روکا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا یکساں ’’ماہانہ ٹیرف لاگو ‘‘ منظوری بھی دیدی گئی
انہوں نے دعویٰ کیاکہ بڑی تعداد میں غیر ملکی ڈرائیوروں کے ٹرک چلانے سے نہ صرف امریکی شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں بلکہ غیر ملکی ٹرک ڈرائیور مقامی ٹرک ڈرائیوروں کے ذریعہ معاش کو بھی کم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی سستی؟عوام کیلئے بڑی خبر آ گئی
چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ سے آنے والے فلسطینیوں کے لیے بھی سیاحتی ویزے روکنے کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے قلیل تعداد میں جاری حالیہ ویزوں کی جانچ پڑتال کے لیے ویزوں کا اجرا روکا گیا ہے۔