ملک بھرکیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

Aug 22, 2025 | 08:46:AM
 ملک بھرکیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی سمیت ملک بھرکے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  بجلی ایک روپے69 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نےجولائی2025کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کی ہے، پاورڈویژن نے یکساں ٹیرف سےمتعلق ای سی سی پالیسی گائیڈلائنز نیپرا کوبھجوا دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی پالیسی گائیڈلائنزکے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک پر بھی ہوگا، نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر28اگست کوسماعت کی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یکساں ٹیرف سےمتعلق ای سی سی کی پالیسی گائیڈ لائنز کا بھی نیپراجائزہ لےگی۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا اعلان، میزبانی 3 ممالک کے سپرد

واضح رہے کہ ای سی سی نےملک بھرکے لیے یکساں فیول چارجزایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے19 اگست کوپاورڈویژن کی سمری منظورکرلی تھی۔

ای سی سی فیصلےکےتحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھرکے لیے یکساں ہوگی۔