شہباز گل کے بعد شبلی فراز میدان میں آگئے 

Aug 22, 2022 | 19:13:PM
شبلی فراز ، میدان میں آگئے
کیپشن: شبلی فراز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہباز گل کے بعد اب شبلی فراز میدان میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سنیٹر شبلی فراز کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا،ذرائع کے مطابق شبلی فراز کا بطور چیف آف اسٹاف نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گِل کو بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کرلیاجو اس وقت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ۔سرکار کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر کی گئی۔

آج اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہبازگل کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 24 اگست تک پولیس کی تحویل میں دیدیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کو شہباز گل سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ پولیس تفتیشی افسر کو شہباز گل کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے شہبازگل کی اڈیالہ جیل میں لی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی، شہباز گل کے وکلا اور سپیشل پبلک پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد