شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد 

Aug 22, 2022 | 19:01:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل، جسمانی ریمانڈ کیخلاف، پی ٹی آئی کی درخواست مسترد،
کیپشن: شہباز گل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ انکوائری افسر مقرر کرے، عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر ہائیکورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقررکیا جائے۔
عدالت نے مزید کہاہے کہ شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے ،نگران افسر یقینی بنائے ریمانڈ کے دوران شہباز گل پر کوئی تشدد نہ ہو،قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ ریمانڈ کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو پھر مستردکردیا