واٹس ایپ کا نیا فیچر سامنے آگیا

Aug 22, 2022 | 15:43:PM
واٹس ایپ کا نیا فیچر سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو میسجز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکنے کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔ ایک بار پھر واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبہ پر ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو ’’ویو ونس‘‘ والے میسجز کے سکرین شاٹس لینے سے روکے گا۔ واٹس ایپ صارفین جب کوئی تصویر یا ویڈیو کسی کو بھیجتے ہیں تو موبائل ایپ ان کو یہ آپشن دیتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ پیغام موصول کرنے والے کو تصویر یا ویڈیو کو ایک سے زائد بار دیکھنے سے روک سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نجی زندگی کیلئے خطرہ بن گیا

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ ’’ہم اپنے پیغامات کے تحفظ کے لیے نئے طریقے ڈھونڈتے رہیں گے اور ان پیغامات کو بالکل اس طرح سے پرائیویٹ بنایا جائے گا جیسے آپ کسی سے سامنے بات کررہے ہوں۔‘‘