افغان دہشتگردوں کو کسی صورت روس میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا: پیوٹن 

Aug 22, 2021 | 19:44:PM
افغان دہشتگردوں کو کسی صورت روس میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا: پیوٹن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے کہاہے کہ افغان دہشتگردوں کو کسی صورت روس میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
روسی صدر پیوٹن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ افغان دہشتگردوں کو روس میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے ، افغانستان میں جاری بحران روس پر اثر انداز ہو سکتا ہے، کچھ مغربی ممالک افغان مہاجرین کو سینٹرل ایشین ملکوں میں بھیج رہے ہیں۔
روسی صدر نے کہاکہ ہم کسی افغان دہشتگرد کو مہاجرین کے روپ میں روس داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے،ان کاکہناتھا کہ اس وقت افغانستان کی جو صورتحال ہے اس کا براہ راست اثر ہمارے ملک پر پڑ سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ کے باہرہنگامہ آرائی کاذمہ دارامریکاقرار