گراں فروشوں کیخلاف آپریشن،26 افرادگرفتار،19 دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹ استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کر دیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر مجموعی طور پر 5,739 مارکیٹ انسپیکشنز کی گئیں، جن کے دوران 53 خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی،انتظامیہ کے مطابق گراں فروشی میں ملوث 26 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 19 دکانیں سیل کر کے مجموعی طور پر 567,500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور مقررہ نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری اوقات کار۔۔!ابتک کی اہم خبر سامنے آ گئی
انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مصنوعی مہنگائی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔