کامران ٹیسوری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Apr 22, 2026 | 00:25:AM
کامران ٹیسوری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کی  نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ عبداللہ شاہ غازی  کے مزار کی مسجد میں ادا کی گئی۔کامران ٹیسوری کی والدہ کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی ۔میت رہائش گاہ سے مزار روانہ کردی گئی۔

نماز جنازہ کے لئے سیاسی و سماجی شخصیات کی مزار آمد  ہوئی۔ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، ایم پی اے فرحان سمیت دیگر نے شرکت  کی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی اورپیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت تاجر برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔مفتی منیب الرحمان،شرجیل انعام میمن، خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر اعلیٰ سندھ  اورمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک ہوئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: