ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بھارتی اینکر بے ہوش ہوگئی

Apr 22, 2024 | 14:09:PM
ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بھارتی اینکر بے ہوش ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات کے دوران بے ہوش ہوگئی۔

 بھارت کے مختلف علاقے  میں ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں  جہاں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے،شدید گرمی کے دوران بھارتی ٹی وی کی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئی اور بتایا جارہا ہے کہ نیوز اینکر بلڈ پریشر شدید کم ہوجانے کی وجہ سے بے ہوش ہوئی۔

نیوز اینکر کی بلیٹن کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو بھی فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں اینکر نے لکھا کہ " میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا اور پھر میں اپنی کرسی سے گرگئی"۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزاینکر نے بتایا کہ میں  نے 21 سالہ کیرئیر میں کبھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھی کیوں کہ میں نے کبھی بھی بلیٹن کے دوران پانی کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی ، اس روز  سٹوڈیو  کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے  شدید گرمی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار کے بہنوئی ٹریفک حادثے میں ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی
خاتون اینکر نے بتایا کہ ہیٹ ویو کی خبر  پڑھتے ہوئے میری آواز لڑکھڑانے لگی، میں نے خبر  مکمل کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اور ایسا لگا جیسے اندھیرا چھاگیا۔