بابراعظم دبئی میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ وضاحت آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سٹار بلے باز بابراعظم دبئی میں قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے یا نہیں؟ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم سے متعلق وضاحت دیدی۔
اظہر محمود نے کہا کہ بابراعظم دبئی نہیں، لاہور کے گالف کورس میں موجود ہیں، اظہر محمود کی ٹویٹ میں بابر اعظم کے ساتھ گالف کھیلنے کی تصویر بھی جاری کردی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق کپتان بابراعظم کی دبئی میں قومی سکواڈ کو جوائن کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کی نیٹ پریکٹس، ٹیم میں واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے