پاک بھارت میچ کے دوران لیسکوکا بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء )ایشیاء کپ میں آج ہونےو الے پاک بھارت میچ کے دوران لیسکو نے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔
ایشیاء کپ میں آج ہونےوالے پاک بھارت میچ کے دوران لیسکونے بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے میچ کے اوقات کار میں تمام پرمٹ اور شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئے ہیں۔
لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کے مطابق آج پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ ہو گااس میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے لئے خصوصی ٹیمیں فرائض انجام دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ملتان شیر شاہ سے اوچ شریف انٹرچینج تک موٹروے ٹریفک کیلئےبند
لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کاکہناہے کہ لیسکو کا سسٹم مستحکم ہے،بلا تعطل بجلی دی جائیگی،شائقین کرکٹ میچ سے بھرپور طریقے سےلطف اندوز ہو سکیں گے۔