ملتان شیر شاہ سے اوچ شریف انٹرچینج تک موٹروے ٹریفک کیلئےبند 

Sep 21, 2025 | 11:54:AM
ملتان شیر شاہ سے اوچ شریف انٹرچینج تک موٹروے ٹریفک کیلئےبند 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احمر خان)جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کے متاثر ہونے کے معاملے پرترجمان موٹروالے پولیس کابیان آگیا۔
ترجمان موٹروے کے مطابق ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے اوچ شریف انٹرچینج تک موٹروےموٹروے ایم فائیوہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے، موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے،شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جاسکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جاسکتا ہے، شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےپولیس روڈیوزر کی راہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔

جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم فائیو کے مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ترجمان موٹروےکےمطابق موٹروے ایم فائیوپراب تک 13 پوائنٹس متاثرہوچکے ہیں،ٹریفک کومتبادل راستوں سےگزاررہےہیں،ملتان سے سکھرسفرکرنےوالی ٹریفک متبادل راستے سےسفرکرسکتے ہیں،شاہ شمس انٹرچینج سےقومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جاسکتی ہے ،اوچ شریف سے انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم فائیو پرسفرکرسکتے ہیں،سکھرسےملتان ایم فائیو اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پرسفرکیاجاسکتا ہے،شیرشاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروےایم فائیو کوجوائن کرسکتے ہیں۔