بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری

Sep 21, 2025 | 10:07:AM
بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)  پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کا شیڈول جاری کر دیا ۔ 
بارہویں جماعت کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے لئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ  20 ستمبر سے 30 ستمبر 2025 تک جمع کروا ئےجاسکتے ہیں،ڈبل فیس کے ساتھ یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر 2025 اور ٹرپل فیس کے ساتھ 8 اکتوبر سے 13 اکتوبر 2025 تک جمع ہونگے۔
  بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 18 ستمبر 2025 کو کیا گیا جبکہ گیارہویں جماعت  کے نتائج کا اعلان  15 اکتوبر 2025 کو کیا جائے گا۔
یہ نوٹیفکیشن کنٹرولر آف ایگزامینیشنز PBCC/BISE لاہور کی جانب سے جاری کیا گیاہے، جس میں سیکرٹری PBCC اور لیزان آفیسر کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ و کالجز مزید معلومات حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سےتعاون معطل کرنے کا اعلان
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ طلبہ اور تعلیمی ادارے داخلہ فارم مقررہ تاریخوں کے اندر جمع کروائیں، مقررہ شیڈول کے بعد کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔