ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سےتعاون معطل کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سےہرقسم کا تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔
پابندیاں نہ ہٹانے پر ایرانی سپریم کونسل نے آئی اے ای اے سے تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا،ایرانی قومی سلامتی کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ یورپی ممالک نے ایٹمی تعاون کا راستہ خود بند کیا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مال گاڑی حادثے کاشکار، 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد منظور نہیں ہو سکی تھی ، سلامتی کونسل کے 9 رکن ممالک نے ایران پر پابندیاں ہٹانے کی قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیاتھاجن میں امریکا، برطانیہ، فرانس ،ڈنمارک، یونان، پاناما، سیرالیون، صومالیہ اور سلواکیہ شامل ہیں۔
قرارداد کے حق میں 4 ممالک پاکستان ،الجیریا،چین اور روس نےووٹ دیئے، دورکن ملک گھانا اور جمہوریہ کوریا ووٹنگ کے دوران غیرحاضر رہے تھے۔