مال گاڑی حادثے کاشکار، 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں

Sep 21, 2025 | 09:08:AM
مال گاڑی حادثے کاشکار، 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمد حسن خان )کراچی سے یوسف والا جانے والی مال گاڑی حادثے کاشکارہوگئی اور 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں۔
حادثہ جامشوروکے قریب مٹنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا،حادثے کےبعد اپ ٹریک مکمل طورپربندہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،کراچی سے پنجاب جانے والی 5سے زائد ٹرینوں کوبھی روک لیاگیا۔
مال بردار ٹرین کوئلہ لیکر کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی کہ حادثے کاشکارہوگئی،اس کے بعد کراچی سے پنجاب جانے والی قراقرم ایکسپریس، ملت ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،تیز گام، گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے، عملہ اور کرین طلب کرلی گئی ہے۔