اسرائیل سے خطرہ، مصر نے صحرائے سینائی میں فوج تعینات کردی

Sep 21, 2025 | 10:49:AM
اسرائیل سے خطرہ، مصر نے صحرائے سینائی میں فوج تعینات کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسرائیل سے خطرے کے پیش نظر مصر نے صحرائے سینائی میں فوج تعینات کردی۔

مصری وزارت اطلاعات کا کہنا ہےکہ غزہ میں جاری جارحیت سے ملک کی سلامتی کو خطرہ ہے،فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق 1979 کے معاہدے کے تحت سینائی میں ہلکے ہتھیاروں کی اجازت ہے۔

مصر نےسینائی میں فضائی اڈوں کے رن ویز کو بھی بہتر بنایا ہے،مصر نے چند زیر زمین تنصیبات بھی بنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان چین مخالف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی