بالی ووڈ فلم" 3 ایڈیٹس "کے لائبریرین چل بسے

Sep 21, 2023 | 21:38:PM
بالی ووڈ فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم"3 ایڈیٹس" کے معروف اداکار کچن میں کام کرتے ہوئے گرنے کے بعد چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم"3 ایڈیٹس" کے اداکار اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کی ہے,اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق 58سالہ اکھل مشرا گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے وہ سٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کام کر رہے تھے کہ اچانک سِلپ ہوکر گر گئے۔

حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگنے سے خون بہنے لگا پھر جب انہیں وہاں سے اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ، ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت اداکار کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری گھر پہنچیں لیکن تب تک ان کے شوہر جان کی بازی ہار چکے تھے۔بعد ازاں، اداکار اکھل مشرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔