فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ، ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے

Sep 21, 2023 | 21:20:PM
فاسٹ بولر حارث رؤف فٹ، ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار گیند باز حارث رؤف کو پاکستان ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ، وہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کوپاکستان ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ، وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بولنگ کرانا شروع کردی ہے۔ حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی، میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2 اہم فاسٹ بولر ورلڈکپ سے باہر، کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی

یاد رہے کہ حارث رؤف کو ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ کے دوران پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ میچ اور ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔