کورونا سے مزید 81 افراد  جاں بحق۔۔1 ہزار 897 نئے کیس رپورٹ

Sep 21, 2021 | 10:09:AM
کورونا سے جاں بحق
کیپشن: کورونا کے وار جاری،81 افراد  جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد  جان  کی بازی ہارگئے جبکہ ایک ہزار897  نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید   ایک ہزار897 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ27ہزار905ہوگئی جبکہ  مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار327 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46 ہزار 231 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.10 فیصد رہی۔

 پنجاب میں اب تک 12 ہزار 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار289، خیبرپختونخوا 5 ہزار426، اسلام آباد 904، گلگت بلتستان 182، بلوچستان میں 344 اور آزاد کشمیر میں 733 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار670، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار348، بلوچستان میں 32 ہزار772، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257 ہو گئی ہے۔

 دوسری جانب  لاہور کورونا سے مزید11 افراد  جان کی بازی ہار گئے ،439نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح7.2فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:    کرکٹ اس ملک سے کھیلیں گے جو مقابلے کیلئے تیار ہو:وسیم اکرم