نادرا کی نئی بھرتیاں، انٹرمیڈیٹ پاس افراد کیلئے سنہری موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نوکریوں کا اعلان کردیا.
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام نادرا کی خدمات کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔
واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، بھرتی کا دائرہ کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے نو اضلاع پر محیط ہوگا، جن میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کم از کم انٹرمیڈیٹ تعلیمی قابلیت کے حامل ہوں، اور زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال ہونی چاہیے۔
متعدد اضلاع میں نئے علاقائی دفاتر قائم کیے جائیں گے، جس کے لیے زمین خریدنے کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نیشنل بایومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک کا حصہ ہے، جو یکم جنوری 2025 کو وزیر اعظم شہباز شریف نے منظور کیا تھا۔