نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، مریم نواز آبدیدہ

Oct 21, 2023 | 18:08:PM
نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، مریم نواز آبدیدہ
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

سٹیج پر پہنچتے ہی میاں نواز شریف اور مریم نواز گلے ملے اور آبدیدہ ہوگئے، مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا ۔
قائد مسلم لیگ کی جلسہ گاہ آمد پر آتش بازی کی گئیی اور ہوا میں غبارے بھی اڑائے گئے جبکہ نواز شریف کے سٹیج پر آنے کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔

اس سے پہلےمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے تھے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے فلائٹ تقریبا 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی، لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے استقبال کیا۔

نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد سے 35 منٹ میں لاہور پہنچا، میاں نوازشریف وی آئی پی گرین چینل سے لاہور ایئرپورٹ سے باہر نکلے، دیگر مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے مراحل سے گزرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی نوازشریف کے ہمراہ لاہور پہنچے۔

یہ بھی پڑھیے: نوازشریف کے طیارے سے خصوصی کوریج

 سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور آمد پرتپاک استقبال کیا گیا، نوازشریف کے لاہور ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیسنا طیاروں سے گل پاشی کی گئی، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں کچھ گھنٹے قیام کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہوئے تھے۔