دلہا دلہن ڈانس کرتے سٹیج پر گر پڑے، ویڈیو وائرل

Oct 21, 2021 | 23:08:PM
سوشل میڈیا، واقعے کی ویڈیو، شیئر
کیپشن: دلہا دلہن، سٹیج پر ڈانس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادی کے دن کو یادگار بنانا ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے اسی دوران کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن دلہا کو شادی میں شریک مہمانوں کے درمیان سٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات، دونوں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پھر کیا ہوا؟؟؟
اس موقع پر خوشی سے سرشار دلہن دلہا کو ڈانس کرتے دیکھ کر تمام مہمان تالیاں بھی بجارہے ہیں لیکن اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور دلہا اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دلہن کو لے کر گر پڑا۔ویڈیو میں دلہا دلہن کے گرنے کے باوجود مہمانوں کو ہنستے اور ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔دلہا دلہن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔۔۔۔چینل انتظامیہ نے کیا حل نکالا؟