فلم ضدی کے سیٹ پر اکشے کمار اور سنی دیول میں کس اداکارہ کی وجہ سے جھگڑاہوا ، اہم انکشافات

Oct 21, 2021 | 22:46:PM
بلاک بسٹر فلم ضدی، عکس بندی، روینہ،
کیپشن: اکشے کمار، سنی دیول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری یادگار واقعات سے بھری ہوئی ہے جہاں فلموں میں کام کو لے کر چھوٹے موٹے جھگڑے میڈیا پر موضوعِ بحث بنتے ہیں وہیں محبت اور ذاتی زندگی بھی کبھی کبھار بڑی لڑائیوں کا سبب بن جاتی ہے۔
آج ہم آپ کو ماضی کا ایک قصہ بتانے جارہے ہیں جب بالی ووڈ کے دو مقبول اداکار ایک معروف اداکارہ کی وجہ سے آپس میں جھگڑ بیٹھے تھے۔ ہم بات کررہے ہیں ایکشن ہیرو اکشے کمار اور ڈھائی کلو کا ہاتھ جیسے مشہور ڈائیلاگ بولنے والے سنی دیول کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات ہے 1997 کی ہے جب دونوں اداکار اس وقت کی سپر سٹار 'روینہ ٹنڈن' کی وجہ سے لڑ پڑے تھے، ان دنوں بلاک بسٹر فلم ضدی کی عکس بندی جاری تھی، جب روینہ کو فلم سیٹ پر کئی موقعوں پر روتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات، دونوں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پھر کیا ہوا؟؟؟


رپورٹس کے مطابق روینہ کا ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ 3 سال قائم رہنے والا رشتہ ٹوٹا تھا جس پر اداکارہ دل گرفتہ تھیں۔ کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اکشے کمار نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی وجہ سے روینہ سے رشتہ ختم کیا۔
تاہم سنی دیول کے پوچھنے پر روینہ نے اپنے بریک اپ کی روداد سنائی جس پر وہ اپنا غصہ قابو میں نہ رکھ پائے اور فوراً اکشے کے پاس جاپہنچے جس پر دونوں میگا سٹارز میں تلخ کلامی ہوئی۔بعدازاں یہ سرد جنگ اکشے کی اداکارہ ٹوئنکل کھنا سے شادی کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے فحش ویڈیو چل گئی۔۔۔۔چینل انتظامیہ نے کیا حل نکالا؟