مصر:منی بس اور کار میں خوفناک ٹکر، 18 افراد جاں بحق 

Oct 21, 2021 | 11:23:AM
مصر، حادثہ، کار
کیپشن: حادثے کے بعد کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افریقی ملک مصر میں ایک منی بس اور کار کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں کم سےکم 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ میں مصر  کےمقامی میڈیا کےحوالے سے بتایا گیا ہےکہ بدھ کے روز سٹی اور الفیوم کو ملانے والی شاہراہ اپر رنگ روڈ پر ایک منی بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار 18 افراد مارے گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں ایمبولینسوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔  
یہ بھی پڑھیں:  باجوڑ:بارودی سرنگ دھماکے میں2ایف سی اہلکار اور2 پولیس کانسٹیبل شہید