باجوڑ:بارودی سرنگ دھماکے میں2ایف سی اہلکار اور2 پولیس کانسٹیبل شہید 

Oct 21, 2021 | 10:55:AM
بارودی، سرنگ ،دھماکہ
کیپشن: بارودی سرنگ دھماکہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مالاکنڈ کے ضلع باجوڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ہونیوالےدھماکے میں  2ایف سی اہلکار اور2 پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والےایف سی اہلکاروں میں لانس نائیک مدثر اور سپاہی جمشید شامل ہیں جبکہ شہید پولیس کانسٹیبلز میں عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ رات باجوڑ کے علاقے دبرئی میں دوران آپریشن پیش آیا ، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دل کے 4مریضوں کا جسم میں ہوا بھر کے قتل۔۔۔  ظالم نرس کو سزائے موت ہوگی۔۔؟