یورپی یونین کی توثیق کے بعدافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)یورپی یونین کی توثیق کے بعدافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب ہو گیا،یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کا طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ معقول قرار دے دیا۔
یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغانستان سےٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج) کے خلاف اقدام کا مطالبہ جائز اور حقیقی سیکیورٹی تشویش کی بنیاد پر ہے۔
سفیر نے کہا کہ یورپی یونین دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے،پاکستان کے خدشات سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات پر مبنی ہیں۔
رائمونڈاس کاروبلس کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث ہیں،پاکستان نے دلائل اور شواہد کی بنا پر مؤقف منوایا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغانستان سے سرگرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے: پاکستان
ماہرین کے مطابق یورپی یونین کی سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات کی توثیق پاکستان کے مؤقف کی شاندار کامیابی ہے۔