وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے خیبر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات

Nov 21, 2023 | 19:22:PM
وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے خیبر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سے خیبر چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات۔
وزیر تجارت و صنعت سے ملاقات کے دوران جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر بھی گفتگو کی گئی ، اس موقع پر گوہر اعجاز کاکہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ قانونی تجارت کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں،کاروباری برادری ملکی معیشت کی بہتری کے لیے واضح حکمت عملی اپنائے ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے سری لنکا کی رکنیت بحال کر دی

گوہر اعجاز  کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکتا  ہے ، کاروباری برادری ٹیکس ادا کرکے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالے ۔