حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے:آرمی چیف

Nov 21, 2023 | 15:33:PM
حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے:آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )آرمی چیف جنرل  سیدعاصم منیرنے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

آرمی چیف جنرل  سیدعاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے،آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈپٹی چئیرمین اور پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری