آسٹریلوی اوپنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار

Nov 21, 2023 | 13:20:PM
آسٹریلوی اوپنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو کر وطن روانہ ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بائیں ہاتھ کے جارحا مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ میں شاندار پرفازمنس اور جیت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو  بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس جاری، بڑے عہدیدار فارغ

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی، آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔