صدر ٹرمپ نے اہم ترین ماحولیاتی اور صنعتی پالیسیوں کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ترین ماحولیاتی اور صنعتی پالیسیوں کا اعلان کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اہم ترین ماحولیاتی اور صنعتی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کی راہ میں حائل غیر ضروری ماحولیاتی پابندیوں اور قوانین کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ صاف ہوا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امریکی صنعتوں اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ بھی کرے گی۔
ای پی اے کے ایڈمنسٹریٹر نے نئی پالیسیوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ریگولیٹری نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی وفد آج تہران جارہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں: وزیرخارجہ روبیو