پاکستانی وفد آج تہران جارہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں: وزیرخارجہ روبیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے مل رہے ہیں، پاکستانی وفد بھی آج تہران جارہا ہے، دیکھتے ہیں ایران سے معاہدہ ہو پاتا ہے یا نہیں۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سویڈن کے شہر ہیلسنگبرگ میں نیٹو کے وزرا خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانگی سے پہلے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کی۔ روبیو نے کہا، نیٹو کے اجلاس میں فوجی تعیناتی کے مسائل پر بات کروں گا۔ سوالات کے جواب میں وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا، آبنائے ہرمز میں ایران کا ٹول سسٹم کا نظام سفارتی معاہدے کو ناقابل عمل بنا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہم نیٹو اتحادیوں سے بہت ناراض ہیں۔
مارکو روبیو نے کہا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح ہے کہ ایک اچھی ڈیل مل جائے۔ اگر ایک اچھی ڈیل مل گئی تو یہ بہترین ہوگا۔
یہ بھی پڑھیئے: محسن نقوی کی24گھنٹوں میں دوسری بار ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات
روبیو نے کہا، ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ یقینی طور پر کیا ہوگا مگر بساط بھر کوشش کریں گے کہ ایک اچھی ڈیل مل جائے۔ مارکو روبیو نے کہا صدر ٹرمپ کی ترجیح ہمیشہ سے ایک ڈیل رہی ہے۔ ایک معاہدہ ہو رہا ہے ، سفارت کاری ہو رہی ہے ۔ امید ہے کہ ہم وہاں تک پہنچ سکیں گے ۔ کچھ اچھی علامات نظر آئی ہیں ، لیکن میں حد سے زیادہ پُرامید نہیں ہوسکتا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ خود کو بحال کر لیا