محسن نقوی کی24گھنٹوں میں دوسری بار ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات

May 21, 2026 | 19:03:PM
محسن نقوی کی24گھنٹوں میں دوسری بار ایرانی وزیرداخلہ سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو سفارتکاری سے حل کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کوششیں جاری ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران دورے کے دوران 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ 

ایرانی اور عرب میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں ایرانی قیادت کے ساتھ اپنے انتہائی مصروف اور مسلسل مشاورتی عمل کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ایک بار پھر ملاقات کی ہے۔

 اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔

خیال رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی ایرانی صد ر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :  علی امین گنڈاپور کی بحالی کیلئے دائر درخواست سیاسی ڈرامہ ہے،حتمی فیصلے عمران خان کرتے ہیں؛شفیع جان