حج آپریشنز کا پہلا مرحلہ آج مکمل؛ 12 فلائٹس سے3296 عازمین روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آج آخری دن ہے۔ آج شب حج آپریشنز کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔
آج مختلف شہروں سے 12 پروازوں کے ذریعے 32 سو 96 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
لاہور سے آخری حج پرواز پی کے 741 رات ساڑھے دس بجے 290 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔
گذشتہ رات تک 1 لاکھ 14 ہزار 78 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران کی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ خود کو بحال کر لیا
مدینہ منورہ میں موجود آخری 457 عازمین کا قافلہ آج مکہ مکرمہ پہنچے گا۔
44 ہزار 146 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
جدہ سے حج پروازوں کی واپسی کا آغاز 31 مئی سے ہو گا۔
وزارت کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 4913 پرائیویٹ عازمین حج کے انٹرویو مکمل کر لیے۔
حج اخراجات کی زائد وصولی کی شکایات پر ایکشن لیا گیا اور 73 ہزار 255 ریال کی واپسی کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیئے: سانگھڑ:15 روز قبل شادی کرنیوالی نوجوان لڑکی قتل