سانگھڑ:15 روز قبل شادی کرنیوالی نوجوان لڑکی قتل

May 21, 2026 | 13:17:PM
سانگھڑ:15 روز قبل شادی کرنیوالی نوجوان لڑکی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سانگھڑ میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کوقتل کردیاگیا۔
غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کے قتل کا واقعہ سانگھڑکے چک نمبر 81 مانگ میں پیش آیا۔
مقتولہ کے بھائی خمیسو کندانی، سسر فرید ابڑو اور ثالث احمد شاہ کوگرفتارکرلیاگیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہے،مقتولہ کی شادی 15 روز قبل نوشکی کے علی نواز ابڑو سے ہوئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی کو دو روز قبل بلوچستان سے واپس لایا گیا تھا۔
شازیہ مری کاکہناہے کہ غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج ہوگا، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا،غیرت کے نام پر معصوم بچیوں کا قتل برداشت نہیں کیا جائے گا، فرسودہ ذہنیت کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والا ایم پی اے ثاقب خان چدھڑ نکلا
 شازیہ مری کے مطابق ذاتی رنجش پر بھی عورت کو جواز بناکر قتل اور فرسودہ سوچ کا سہارا لیا جاتا ہے،پولیس شفاف تحقیقات کرے اورمضبوط کیس بنائے تاکہ ملزمان اپنے انجام کو پہنچیں۔